قوم کو ویژنری قیادت کی ضرورت ہے:عارف سندھیلہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ کہا ہے کہ قوم کو ویژنری قیادت کی ضرورت ہے حکمران مشکل حالات میں عوام کا ساتھ دینے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کی بجائے الٹا عوام ہی سے پھر سے مانگنے کی دوبارہ تیاری کررہے ہیں کرونا کے نام پر حکمرانوں نے جو کچھ پاکستانی عوام سے لیا اور چندہ جمع کرکے یہ بھی نہیں بتایا کہ اس عوامی امداد کو حکومت کہاں صرف کرنے جارہی ہے ، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خا ن سندھیلہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے لاک ڈائون روزگار کے مسائل خطرناک حد سے تجاوز کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن