رائس ملز، نجی گوداموں میں زخیرہ 84 ہزار 4 سو بوری گندم قبضہ میں لے لی: ڈپٹی کمشنر

May 17, 2020

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز (وقار حسین، شاہد عباس، حیدر خان، عثمان سکندر، ساریہ حیدر)، ڈی ایف سی ماجد خان اور فیلڈ افسران کی طرف سے کی گئی کاروائیوں میں ضلع بھر سے بھاری مقدار میں ذخیرہ کی گئی گند م برآمد کر لی ہے ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ رائس ملز، نجی گوداموں، ڈیروں اور گھروں سے زخیرہ کی گئی 84 ہزار 4 سو بوری گندم قبضہ میں لے لی گئی ہے وزیرآباد، علی پور چھٹہ، کلاسکے، جوڑا اور دیگر علاقوں سے48 ہزار 550 بوری سے زائد زخیرہ کی گئی گندم پکڑی گئی ہے اس کے علاوہ کامونکی، چک رامداس، شہنائی منڈیالہ تیگہ سیزخیرہ کی گئی 15 ہزار بوری گندم قبضہ میں لے لی گئی نوشہرہ ورکاں، تتلے عالی کی رائس ملوں، خفیہ گوداموں سے 11 ہزار بوری گندم برآمدہو ئی ہے ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ تحصیل صدر کے علاقوں ایمن آباد، دیدو دھوگل سے 31 سو سے زائد زخیرہ شدہ گندم قبضہ میں لے لی گئی سٹی میں بھی کاروائیاں کرتے ہوئے فیروزوالا اور بدوکی سے 58 سو بوری گندم پکڑی قبضہ میں لی گئی گندم سرکاری گودام میں منتقل کی جائے گی ۔

مزیدخبریں