اسلام آباد(آئی این پی ) چین میں پھنسے طلبہ کی واپسی کیلئے حکومت نے پلان ترتیب دے دیا، 18 مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز 300 طلبا کو لینے چین جائے گی۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے طلبہ کے والدین کو حکومتی سہولتوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ چین کے شہر ووہان میں پھنسے طلبا کیلئے ایئر ٹکٹ 50 ہزار روپے ہوگا۔