کرونا: طبی عملہ بغیر وضو بھی نماز ادا کرسکتا ہے: سعودی فتویٰ کمیٹی

May 17, 2020

مکہ مکرمہ( آن لائن ) دْنیا بھر میں کرونا کی وبا تین لاکھ سے زائد انسانی زندگیاں نگل چکی ہے، جن میں ہزاروں ڈاکٹرز اور نرسیں بھی شامل ہیں۔ حالانکہ طبی عملے کی جانب سے کرونا مریضوں کے علاج کے دوران بھرپور احتیاط کی جا رہی ہے ۔ سعودی فتویٰ کمیٹی کی جانب سے تازہ ترین فتویٰ دیا گیا ہے کہ طبی عملہ (ڈاکٹرز، نرسیں اور دیگر پیرامیڈیکل سٹاف) کرونا کی وبا کے باعث بغیر وضو کیے بھی نماز ادا کر سکتے ہیں، کیونکہ موجود حالات میں شریعت اس کی گنجائش دیتی ہے۔سعودی فتویٰ کمیٹی کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فتویٰ جاری کیا گیا ہے۔اس فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ خصوصی حالات کے پیش نظر ڈاکٹرز اور نرسوں کو بغیر وضو کے نماز ادا کرنے کی اجازت ہے، یا پھر اپنے حفاظتی لباس پر تیمم کر لیں تو بھی ان کی نماز ہو جائے گی۔

مزیدخبریں