نیب کا اعلیٰ افسروں کو واٹس ایپ گروپس ختم کرنے کا حکم

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام نے ادارے کے تمام اعلیٰ افسران کو نیب آفیشلز کی جانب سے بنائے گئے واٹس ایپ گروپس ختم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔نیب ہیڈآفس سے اس ضمن میں مراسلہ جاری کیا گیا ہے، تمام ڈائریکٹر جنرلز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور پراسیکیوشن ونگ کو خط بھیجا گیا۔واٹس ایپ گروپس میں نیب کی معلومات، پالیسی معاملات، سرکاری خط و کتابت بھی شیئر کیے جا رہے تھے۔مراسلے میں مزید کہا گیا یہ پریکٹس نیب قوانین ٹی سی ایس کے سیکشن 10 کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...