گندم زبردستی اٹھائی جارہی ، فلورملز ایسوسی ایشن کا کل سے ملیں بند کرنیکا اعلان

May 17, 2020

لاہور/ ملتان (کامرس رپورٹر/ نمائندہ خصوصی)فلورملزایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی جانب سے ملز میں چھاپوں کے خلاف کل سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے پنجاب کے چیئرمین عبدالروف مختار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کاروبار کرنا ناممکن ہو گیا ہے اس لئے پنجاب کی تمام فلور ملیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ خوراک نے 72 گھنٹے پسائی کیلئے گندم مل میں رکھنے کی اجازت دی تھی لیکن فلورملز کے پاس 48 گھنٹے کی گندم بھی موجود نہیں۔انتظامیہ گندم خریداری میں بدترین ناکامی کے بعد اب ملز میں موجود گندم جبری طور پر اٹھا رہی ہے۔ محکمہ خوراک نے فلور ملوں پر اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔حکومت گندم کی خریداری کا ہدف پورا نہیں کر سکی اور فلور ملز کی گندم کو زبردستی قبضے میں لیا جا رہا ہے۔فلور مل مالکان حکومت کو ٹیکس ادا کرتے ہیں۔غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ایسے میں مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا کیسے فروخت کریں۔جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہونگے ملیں نہیں چلائیں گے۔ملیں بند ہونے سے آٹے کی قلت پیدا ہوگی جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی رحیم یار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق ملتان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پا کستا ن فلور ملز ایسو سی ایشن (پنجا ب ) ضلع ملتان کا ایک ہنگا می اجلا س ہوا جس میں ضلعی انتظا میہ کی طرف سے فلور ملز کی د یو ا ر پھلا نگ کر دا خل ہو نے اور فلور ملز سے پسا ئی کیلئے لی گئی گند م جو کر جس کی مقدار بھی صر ف 800سو بور ی سے1000ایک ہزا ر بو ری ہو تی ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے زبر ستی گند م جو کر اٹھا نے اور ہتک آ میز رویے اور فلور ملز کو سمگلرکہنے پر بطوراحتجاج کل ِپیر سے اپنی فلور ملز بند کر نے کا اعلان کر تے ہیں اور ما ر کیٹ میں آ ٹا کی سپلا ئی بند کر نے کا اعلا ن کر تے ہیں ما ر کیٹ میں آ ٹا کے بحر ان کی ذمہ دا ری ضلع ا نتظا میہ پر ہو گی۔ فلو ر ملز کے ہنگا می اجلا س میں نوا ب لیا قت علی خا ن ایکس چیئر مین ،چو ہد ری محمد جمیل وا ئس چیئر مین،ملک ممتا ز شجرا ایکس چیئر مین،ملک صفدر ،شیخ کا شف ، شیخ نو ید ،شیخ فہد ، محمد سا جد ،محمد اقبال، شیخ ارشد ،محمد مقصو د ،چوہد ری محمد طا ہر ،پا کستا ن فلور ملز ایسو سی ایشن (پنجا ب ) کے علاہ ودیگر فلور ملز مالکا ن نے بھی شر کت کی۔

مزیدخبریں