اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چین سے بیس ٹن طبی سامان لیکر طیارہ اسلا م آباد پہنچ گیا۔ ترجمان این ڈی ایم کے مطابق جہاز میں 99 وینٹی لیٹرز‘ دو لاکھ ساٹھ ہزار این 95 ماسک‘ ڈونیشن میں 6 وینٹی لیٹرز 300 حفاظتی سوٹس‘ 600 حفاظتی عینکیں شامل ہیں۔ بیجنگ سے اسلام آباد ائر لفٹ کئے گئے سامان کا آٹھواں جہاز ہے۔