مظفر آباد (آن لائن) آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ نیلم کا بڑا حصہ نوسیری کے مقام پر ٹوٹنے سے ٹریفک معطل ہو گئی۔ لینڈ سلائیڈنگ سے وادی نیلم، کنڈل شاہی، جاگراں سڑک بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہو گئی اور متعدد مکانات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ نے لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں مکانات خالی کرانا شروع کر دیئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق لینڈ سلائنڈنگ سے شاہراہ نیلم کا ملبہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کے ان ٹیک ڈیم میں ٹوٹ کرگرا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بیان میں کہا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ‘ شاہراہ نیلم کا حصہ جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیم میں گرنے پر تشویش ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں گے۔
ؤلینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ نیلم پر ٹریفک معطل شہباز شریف کا فوری اقدامات کرنیکا مطالبہ
May 17, 2020