کراچی کے معروف سرجن اے آر جمالی وزیراعظم ہاؤس کے 4 ملازمین کے کرونا ٹیسٹ مثبت

May 17, 2020

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے معروف آرتھوپیڈک سرجن و پروفیسر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پروفیسر اے آر جمالی نے کرونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا ہے۔ پروفیسر اے آر جمالی کو نجی ہسپتال میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ اے آر جمالی کے اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔ پروفیسر اے آر جمالی جناح ہسپتال میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ دریں اثناء وزیراعظم ہاؤس میں معمول کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا۔ ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے چار سٹاف ممبرز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر چاروں سٹاف ممبرز کو قرنطینہ کر دیا گیا۔

مزیدخبریں