ملتان(نمائندہ خصوصی) کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق کی ہدایت پر ڈویژن بھر کے گرجا گھروں میں ڈس انفکشن سپرے کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔اس سلسلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ریسکیو1122 نے سینٹ میریز چرچ کینٹ،گوسپل اسمبلی چرچ کو کلورین ملے پانی سے دھویا گیا۔ سی سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید نے بتایا کہ اتوار کے روز مسیحی برادری کی گرجا گھروں میں آمد اور عبادت کے پیش نظر چرچز کو دھویا جارہا۔