کراچی: ’’را‘‘ کیلئے کام کرنے والا ایک اور پولیس افسر گرفتار

کراچی (آئی این پی ) ایف آئی اے کائونٹر ٹیررازم ونگ نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کرنے والے سپیشل برانچ پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا،ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کاء ونٹر ٹیررازم ونگ نے کراچی میں اہم کارروائی کرتے ہوئے سپیشل برانچ پولیس کے اے ایس آئی کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کر رہا تھا۔ ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا جس کو محمود صدیقی کی ہدایت پر رقم فراہم کی جاتی تھی اور ملزم 2008 میں ٹریننگ کے لیے بھارت بھی جا چکا ہے۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور ایئرپورٹ پر ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی کرتا تھا جب کہ گرفتار ملزمان سے جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 6 مبینہ ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں جن میں سے کراچی پولیس کا ایک اے ایس آئی پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...