پبلک ٹرانسپورٹ عوامی سہولت کیلئے کھول رہے ہیں، مسافر ایس او پیز پر عمل کریں: عمران

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی ضرورت و سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ اپنے وضع کردہ ایس او پیز کے ساتھ کررہی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم نے عوام پر زوردیا کہ وہ باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہوئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئرکی ہے جس میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ عوام کی سہولت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولا جارہا ہے لیکن انتہائی ضرورت میں ہی سفر کریں۔ ویڈیو میں ٹرانسپورٹرز اورمسافروںکیلئے ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن