ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کے فاطمہ جناح کیمپس میں لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرو سرجیکل مشین انسٹال کی گئی ہے ،اس مشین کے انسٹال ہونے سے نہ صرف زچگی کے آپریشن کے دوران نہ صرف بلیڈنگ کو روکنے میں مدد ملے گی بلکہ سافٹ ٹشوز کی کٹننگ کے ساتھ ساتھ ہونے والی بلیڈنگ کو روکنے میں بھی مدد ملے گی،اس حوالے سے ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر راو امجد کا کہنا تھا کہ الیکٹرو سرجیکل مشین ڈائیا تھرمی ، کارٹرائزیشن ،آپریشن کے دوران کٹی ہوئی نالیوں کو سیل کرنے کے کام آتی ہے جبکہ اس ذریعے جلد کے نیچے پٹھوں،ریشوں، جھلیوں کی انسیزن بھی با آسانی ہو سکے گی۔