سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ زعفران پرسکون نیند کی ضمانت ہے۔ آسٹریلیا کی مرڈوخ یونیورسٹی میں کی گئی ہے جس میں چھوٹے پیمانے پر لوگوں کو زعفران سے کشید کردہ جزو دے کر ان پر تحقیق کی گئی ہے تاہم اس تحقیق کو بایوٹیکنالوجی کی ایک کمپنی ’فارمکٹوو‘ نے فنڈ کیا تھا جو ایفرون سیفرون کے نام سے اپنی مصنوعات تیار کرتی ہے۔اس تحقیق میں 18 سے 70 برس کے 63 افراد کو شامل کیا گیا۔ ان میں سے کئی افراد کسی نہ کسی درجے میں نیند کی کمی کے شکار تھے اور بعض نیند کی شدید قلت یا انسومنیا میں مبتلا تھے۔
زعفران پرسکون نیند کی ضمانت ہے، ماہرین صحت
May 17, 2020