پنجاب میں 3.64 ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل کرلی : صوبائی وزیرخوراک

May 17, 2020 | 14:23

ویب ڈیسک
پنجاب میں 3.64 ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل کرلی : صوبائی وزیرخوراک
پنجاب میں 3.64 ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل کرلی : صوبائی وزیرخوراک

لاہور : پنجاب کے سینئروزیر اوروزیر خوراک علیم خان نے کہاہے کہ پنجاب میں 3.64 ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل کرلی گئی۔جیسے ہی ٹارگٹ مکمل ہوگا فلور ملز کا کوٹہ بڑھا دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں  3.64 ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری مکمل کرلی ۔موجودہ حکومت نے گزشتہ 3 برس کے مقابلے میں سب سے زیادہ گندم خریدی ہے۔ گندم خریداری کا 45 لاکھ میٹرک ٹن کا سب سے بڑا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں اتنی بڑی مقدار میں گندم پہلے نہیں خریدی گئی، 36 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خرید بڑے ٹارگٹ کا حصول ہے۔ پنجاب کے عوام کو گندم کی قلت نہیں آنے دیں گے۔
 صوبائی وزیر خوراک نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گندم کی خرید میں کامیابی کے فلور ملز پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

جیسے ہی ٹارگٹ مکمل ہو گا فلور ملز کا کوٹہ بڑھا دیں گے ۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی سے گندم خریداری کا ہدف آسان ہوا ،صوبے میں گندم خریداری کا ہدف بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ گندم خرید کی کامیابی پروزیر خوراک نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے افسران کو شاباشی بھی  دی ۔ 

مزیدخبریں