حکومت کی بہترین حکمت عملی نے  عید الفطر پر کرونا نہ پھیلا:رضوان بٹ 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پا کستان تحریک انصاف کی حکومت کی بہترین حکمت عملی نے عید الفطر کے موقع پر کرونا جیسی خطرناک وباء کو شہر یوں میں پھیلنے سے روکا جس کی بدولت آج کرونا کیسسز میں واقع کمی  رونما ہوئی ہے اور کرونا میں مزید لوگوں کو مبتلا ہونے سے بچایا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سٹی جنرل سیکرٹری وٹکٹ ہولڈر پی پی 54رضوان اسلم بٹ نے اپنے جاری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا عید کے دنوں میں مکمل لاک ڈائون کے فیصلے سے اور عوام کی مکمل احتیاط کے تعاون سے ہی ہم اس وباء کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ اگر اللہ نے چاہا تو ہم پہلے کی طرح اب بھی اس وباء کا خاتمہ کرنے میں مکمل کامیاب ہو کر ہی دم لیں گے ،پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے ویکسنیشنز سنٹر میں عوام کو علاج ومعالجہ میں بہترین سہولیات فراہم ہورہی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن