گکھڑمنڈی(نامہ نگار) عالمی دہشت گرد اسرائیل کے خلاف اور مظلوم فلسطین مسلمانوں کی حمایت میں جماعت اہلسنت راہوالی کے زیر اہتمام احتجاجی جلوس نکالا گیا جس کی قیادت جماعت اہلسنت کے صوبائی نائب امیر علامہ محمد حنیف چشتی، روحانی راہنما الحاج حبیب الرحمن نوشاہی، علامہ خالد حسن مجددی، حافظ اشرف رضا قادری، خالد پرویز بلو بٹ، شکیل احمد باجوہ، الیاس اشرف جندریا، اصغر پہلوان، وامق سعید بٹ، عمران خان شیروانی، مشتاق بادل، عطاء المصطفیٰ جمیل، محمد سرور انصاری نے کی جلوس جامعہ مسجد گلزار مدینہ سے شروع ہوکر جی ٹی روڈ سے ہوتا ہوا شوگر مل چوک میں پہنچا جہاں مقررین نے اسرائیل اور اس کے حواری امریکہ اور یورپی ممالک کے کردار کی شدید مزمت کرتے ہوئے عالم اسلام کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ قبلہ اول کی حفاظت اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی مدد لے لیے آپس میں اتحاد پیدا کرکے میدان میں نکلیں اور امریکہ کے پالتو اسرائیل کو نیست و نابود کردیں کیوں کہ یہودی دنیا میں انسانیت کا سب سے بڑا دشمن ہے خصوصاً مسلمانوں کے خلاف وہ ہر وقت سازشوں میںمصروف رہتا ہے۔