مسلمانوں کی بقاء قبلہ اول بیت المقدس کے تحفظ سے وابستہ ہے: سیٹھ حنیف 

جھبراں (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر و سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل سیٹھ محمد حنیف نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی بقاء قبلہ اول بیت المقدس سمیت دیگر تمام مذہبی مقامات کے تحفظ سے وابستہ ہے اگر یہود و ہنود نے ہمارے مذہبی مقامات کو نقصان پہنچاتے رہے اور انہیں روکا نہ گیا تو دنیا بھر میں کوئی بھی مسلمان محفوظ نہیں رہ سکے گا ، اپنے ایک بیان میں سیٹھ محمد حنیف نے کہا بدبخت اسرائیلی فوج کی جانب سے رمضان المبارک میں نماز تراویح کے دوران فائرنگ اوربمباری کرکے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کو شہید کیا گیا ، مسجد کی بے حرمتی کی گئی ، نمازیوں کو یرغمال بنانے اور خواتین کی تذلیل کی گئی جس پر غیر مسلموں کی خاموشی معنی خیزاور مسلمانوں کے خلاف رچی جانیوالی عالمی استعماری ساز ش کا پتہ دے رہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...