جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) پی پی 137کے سینئر نائب صدر و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے حکومت سے عوام کی توقعات دم توڑ چکی ہیں جس کی وجہ سے ملک میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے موجودہ سنگین حالات میں عوام نواز لیگ کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ انہیں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی صورت میں ایک حقیقی ہمدرد اور باصلاحیت دوست ہیںجو اُن کو اس بے یقینی کی صورت حال سے نجات دلا سکے، اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے زکوۃ اور صدقات اکٹھے کرنے والے عمران خان ابھی تک پوری دنیا سے قرضے حاصل کرنے میں لگے ہوئے ہیں ایسے حالات میں عوام تحریک انصاف کی حکومت کو مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں، نواز لیگ عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
حکومت سے عوام کی توقعات دم توڑ چکی ہیں: طارق محمود ڈوگر
May 17, 2021