یہودیوں کا مسجد اقصٰی پر حملہ سوچا  سمجھا منصوبہ ہے: حاجی محمد اکرم

واربرٹن(نامہ نگار) یہودیوں کا مسجد اقصٰی پر حملہ سوچا سمجھا منصوبہ ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنماء حاجی محمد اکرم آرائیں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا مسجد اقصٰی میں عبادت میں مشغول مسلمانوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ادارے امریکہ کی لونڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں انہیں نہتے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم نظر نہیں آ رہے کفار متحد ہو رہے ہیں جبکہ عالم اسلام انتشار کا شکار ہے مظلوم فلسطینی کسی صلاح الدین ایوبی کی راہ تک رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...