خانقاہ ڈوگراں: گاڑی گرنے سے گیارہ افراد کی ہلاکت ،بھوتن پورہ نہر پل پر حفاظتی جنگلے لگانے کا کام شروع

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) 11 افراد کی قیمتی جانیں ضائع ہونے کے بعد مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے والی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ بھوتن پورہ نہر پل پر حفاظتی جنگلے لگانے کا کام شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میاں علی نہر کے پل بھوتن پورہ میں گزشتہ دنوں گاڑی گرنے سے گیارہ افراد جاں بحق ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے وہاں جنگلے لگانے شروع کر دئے ہیں۔11 افراد کے جاں بحق ہونے کے فوری بعد کام شروع کرنے پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔انکا کہنا ہے یہ کام  پہلے کر کے درجنوں جانوں کو بچایا جا سکتا تھا۔انکا کہنا ہے جنگلے اس مسئلے کاعارضی حل ہیں۔جب تک اس پل کو نئے سرے سے سیدھا نہیں بنایا جاتا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...