ننکانہ صاحب ( نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا ہے کرونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اور کسی بھی شخص کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ شہریوں کو چاہیے وہ انتظامیہ کا ساتھ دیںتاکہ وطن عزیز سے کرونا وباء کا خاتمہ ہوسکے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے رورل ہیلتھ سنٹر سیدوالا کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے عملہ کی حاضری، مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ادویات کے اسٹاک سمیت دیگر انتظامات کو چیک کیا۔