قصور :انتظامیہ کی ناقص کارکردگی،شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) شہر میں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر جمع ہونے لگے بدبو سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ۔قصور شہرکے مختلف علاقوں میں انتظامیہ کی عدم توجہ سے جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر جمع ہونے لگے ہیں بستی براتشاہ،کالی پل،کوٹ حلیم خاں،شہیداں والا چوک،شہباز خاں کچی بستی اور دیگر علاقوں میں جگہ جگہ بڑے بڑے کوڑے اور گندگی کے ڈھیر دیکھے جاسکتے ہیں جس کی وجہ سے انتظامیہ کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے پہلے ہی ملک میں کرونا کی وباء خطرے کا باعث ہے اور اگر صفائی،ستھرائی پر توجہ نہ دی گئی تو شہر میں بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔قصور انتظامیہ فوری صفائی کے انتظامات کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...