گکھڑمنڈی: راہوالی میں گیس  کی لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع 

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) محکمہ سوئی گیس نے وزیر اعظم کے سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایت کے ازالہ کے چند روز بعد راہوالی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع کر دی محکمہ سوئی گیس گوجرانوالہ نے موسم سرما کے دوران کینٹ ایریا میں سپلائی لائن بچھانے کے موقع پر جی ٹی روڈ اور ریلوے لائن کے درمیان واقع راہوالی کے مختلف محلہ جات میں روزانہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک گیس کی بندش شروع کر دی جو کام مکمل ہونے کے بعد بھی کئی ماہ تک جاری رہی جس پر گذشتہ ماہ مقامی شہریوں کی طرف سے وزیر اعظم کے سٹیزن پورٹل پر شکایت کا اندراج کروایا گیا جس پر ڈائریکٹر جنرل سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لاہور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے شکایت کا زالہ کرو ا دیا اب عید الفطر گذرنے کے ساتھ ہی محکمہ سوئی گیس گوجرانوالہ نے ڈائریکٹر جنرل کے احکامات نظر انداز کرتے ہوئے دوبارہ گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے جس سے مقامی شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے دریں اثناء عوامی و سماجی حلقوں نے ڈائریکٹر جنرل اور جنرل مینجر سوئی گیس گوجرانوالہ سے فوری اصلاحِ احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...