نان چھانگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی میں شدید موسم کے بعد سے تقریبا 19ہزار رہائشی متاثر ہوچکے ہیں ۔حکام نے اتوار کے روز کہا کہ جمعہ سے جیوجیانگ شہر کی یونگ شیو کانٹی اور جِنگ ڈی ژین شہر میں ضلع چھانگ جیانگ سمیت 11 کانٹیز ،شہروں اور اضلا ع میں آندھی اور ژالہ باری ہوئی ہے۔صدرمقام نے ممکنہ ہلاکتیں کم کرنے کیلئے رہائشیوں کے بروقت انخلا کا انتظام کیا اور آج تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔