نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں کرونا کی صورتحال بدستور سنگین ہے۔ مزید 4 ہزار 90 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ دوسرے ممالک سے امداد پہنچنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بھارت میں ایک روز میں تین لاکھ دس ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کا فقدان ہے۔ روس سے امدادی ویکسین کی دوسری کھیپ بھارت پہنچ گئی ہے۔