پسرور (نامہ نگار) قصبہ بڈیانہ کے محلہ عنایت پورہ میں 12سالہ بچی چیز لینے جا رہی تھی۔ ملزم محمد ریاض عرف بڈھا نے زبردستی حویلی میں لے جا کر بے آبرو کر دیا۔ شور سن کر ولایت علی اور اس کی بیوی موقع پر پہنچے تو ملزم اسے زخمی چھوڑ کر رفو چکر ہو گیا۔ پولیس تھانہ بڈیانہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔