شیخوپورہ میں جلوس‘ لیگی رہنما جاوید لطیف کے بیٹے‘ 2 بھائیوں سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ

May 17, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) شیخوپورہ میں گرفتار نواز لیگ کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کے گھر جانے والے جلوس کا سٹی اے ڈویژن پولیس نے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ ریونیو آفیسر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد ارشد شاہین کی مدعیت میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے الزام کی بناء پر درج کیا گیا ہے۔ الزام میاں جاوید لطیف کے بیٹے میاں حسن جاوید‘ دو بھائیوں سابق چیئرمین بلدیہ میاں امجد لطیف‘ میاں منور لطیف، صدر نواز لیگ شیخوپورہ میاں منور اقبال اور انجمن تاجران کے عہدیداروں ملک پرویز، اقبال شیخ، محمد یعقوب شیخ، عظیم جاوید اور میاں احسان عرف شانی سمیت لاتعداد کارکنوں پر عائد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں