بنک‘ مالیاتی ادارے عیدالفطر کے  بعد آج دوبارہ کھل جائیں گے

May 17, 2021

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک بھر کے بنکس اور مالیاتی ادارے عید الفطر کی تعطیلات کے بعد آج (پیر) کے روز دوبارہ کھل جائیں گے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے عید الفطر کی تناظر میں 10سے 15مئی تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا تاہم طویل تعطیلات میں عوام کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے 8مئی بروز ہفتہ کو بنکس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔عید الفطر کی تعطیلات کے بعد تمام بنکس اور مالیاتی ادارے آج (پیر) کے روز دوبارہ کھل جائیں گے۔ ایف پی سی سی آئی اور ایل سی سی آئی کے دفاتر بھی آج پیر کے روز سے کھل جائیں گے۔ 

مزیدخبریں