شہبازشریف، حمزہ شہباز اور خاندان کے اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کل ہوگی

لاہور(اے پی پی)لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت خاندان کے دیگرافرادکے خلاف منی لانڈرنگ و آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت) کل( منگل کو ہوگی۔عدالتی حکم پر شہباز شریف ان کے بیٹے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہونگے۔منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف ،حمزہ شہباز سمیت سولہ ملزمان کے خلاف ریفرنس 55 جلدوں پر مشتمل ہے جس میں شہباز شریف ،سلمان شہباز ،حمزہ شہباز، رابعہ شہباز ،نصرت شہباز ، نثار احمد ،شاہد رفیق ،یاسر مشتاق ،محمد مشتاق ،آفتاب محمود ،محمد عثمان ،طاہر نقوی،قاسیم قیوم ،فاضل داد عباسی اور علی احمد کو نامزد کیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن