بھکر (نامہ نگار) زعیم مہدی نے گندم سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ انچارج چیک پوسٹ داجل زعیم مہدی نے سمگل کی جانے والی گندم سے لوڈ 150 بوری قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے گندم برآمد کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔