مریم نواز نے ثابت کر دیا جاوید لطیف کا بیان انکی آشیرباد سے تھا: فرخ حبیب

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے مریم نے شیخوپورہ جا کر ثابت کردیا کہ جاوید لطیف نے اداروں کے خلاف بیان ان کی آشیرباد پر دیا تھا۔ کوئی بھی پاکستانی جو پاکستان میں پیدا ہوا ہو اور پاکستان نے اسے  عزت دی ہو وہ کیسے پاکستان نہیں کھپے کہہ سکتا ہے۔ اداروں کے خلاف باتیں ہونگی تو قانون  اپناخود راستہ بنا لیتا ہے۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ آج ایسا سماں بنانے کی کوشش کی گئی جیسے کوئی ورلڈ کپ جیت کر آیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے لوگ کبھی اس دھرتی پر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے گھر بھی گئی ہے؟۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...