شہریوں کے تعاون سے کرونا کی شدت میں بتدریج کمی ہو رہی ہے، راشد حفیظ

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ شہریوں کے تعاون سے کورونا کی شدت میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے اور اگر عوام نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھا تو ہمارے ملک سے اللہ تعالی کی مہربانی سے یہ موذی وائرس جلد ختم ہو جائیگا ۔حکومت اگلے چند روز تک صورتحال کا بغور جائزہ لینے کے بعد تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرے گی ۔ عوام کی حفاظت حکومت کی پہلی ترجیح ہے ۔ مہنگائی کی روک تھام اور عوامی فلاح و بہبود ہماری اسی ترجیح کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،وزیر اعظم عمران خان اپنی ذات اور ذاتی مفادات کی نفی کرکے عوام الناس کی بہبود کیلئے پر خلوص کام کر رہے ہیں ۔ سعودی عرب سے خوردنی اجناس کا ملنا کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ ماضی میں یہ امداد چپکے سے سیاسی وفاداریاں خریدنے یا قائم رکھنے کیلئے استعمال ہوتی تھی اور اس کا بڑا حصہ حکمرانوں کے اکائونٹس کو موٹا بنانے کے کام آتا رہا ۔ اس مرتبہ عمران خان نے یہ امداد بلاتخصیص مستحق لوگوں تک پہنچانے کے عمل کو یقینی بنایا مگر مخالفین اللہ رب العالمین کی جانب سے مقرر کردہ اسلامی معیشت کے اس بہترین نظام کو بھی استہزاء کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...