گجرات( نامہ نگار)دریائے چناب میں نہاتے ہوئے5دوست ڈوب گئے، 3 بچ گئے جبکہ 2 نوجوانوں کی نعشیں ریسکیو 1122 نے نکال لیں،نواحی موضع چنوں بھوجہ کے رہائشی 5 دوست 14 سالہ ثقلین، 15سالہ شمریز، 16سالہ حمزہ، 15 سالہ عبدالرقیب اور 17 سالہ محمد عثمان عید کے دوسرے روز دریائے چناب میں نہانے کے لئے موضع کوٹ نتھو کے قریب گئے اور ایک لکڑی پر بیٹھ کر دریا کے کنارے نہانے لگے، جو نہاتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے 3 دوست دریائے چناب میں گر گئے دیگر دوستوں نے محمد عثمان کو بچا لیا جبکہ ثقلین اور شمریز ڈوب گئے جن کی نعشیں ریسکیو1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے برآمد کر لیں۔