کندھ کوٹ : مویشی چوری  پر 2 لوچ قبیلوں میں تنازعہ ، فائرنگ 10قتل

سکھر (اے پی پی) کندھ کوٹ کے قریب دو  بلوچ قبائل کے درمیان دیرینہ تنازعہ پر فائرنگ میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کشمور میں کندھ کوٹ کے  تھانہ درانی مہر کچے کے علاقے میں مویشی چوری کے تنازعہ پر جاگیرانی اور سبزوئی قبائل کے  درمیان ایک بار پھر جھگڑا ہو گیا۔ جاگیرانی  قبائل کے مسلح افراد نے چاچڑ قبائل کے  ایک گائوں پر حملہ کر کے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چاچڑ قبائل کے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا ہے۔ فائرنگ میں چاچڑ قبائل کے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز چاچڑ قبائل کے قتل ہونے والے افراد کی نماز جنازہ ادا‘ سپردخاک کر دیا گیا ہے۔ افسوس ناک واقعے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس کی صورتحال ہے۔ پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں موجود ہے۔ واقعے کا تا حال مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن