نئی دہلی (انٹر نیشنل ڈیسک) جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے گاؤں کی ایک پنجایت نے تین بوڑھے دلت دیہاتیوں کو مجبور کیا کہ وہ گائوں کے اونچی ذات کے ہندوؤں کی اجازت کے بغیر موسیقی پر مبنی فنکشن منعقد کرنے پر بطور سزا پنجایت ممبروں کے قدموں پر گر کر سجدہ ریز ہو کر معافی مانگیں۔ پنچایت کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ میوزیکل پروگرام کروا کے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے بنائے گئے قواعد کی خلاف ورزی کی۔