کشمیر،خیبرپختونخوا،بالائی،وسطی پنجاب، شمالی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر،خیبرپختونخوا،بالائی اوروسطی پنجاب، شمالی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکا ن ہے۔اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کیئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد 45،تربت 44، دادو ،شہید بینظیر آباد ،سکرنڈ 42،پڈ عیدن اورروہڑ ی میں41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ ملک کے اہم شہروں کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۔۔اسلام آباد 31 ،لاہور29 ، کراچی 37 ، پشاور35 ، کوئٹہ 31 ، گلگت 31 ، مظفر آباد 31، مری 18 ، چترال 29، دیر 27 ، مالم جبہ 15 ، ، فیصل آباد 31 ، ملتان 36 ، سرگودھا 31 ، سری نگر 22 ، راولا کوٹ18،جموں 35 ، لہہ13 ، پلوامہ 19 ، اننت ناگ20 ، شوپیاں 16 ، بارہمولہ میں21ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن