کراچی (نیٹ نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے انٹرنیشنل فلائٹس کریو کے کرونا ٹیسنگ سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ چارٹرڈ اور نجی ایئر کرافٹس کے ائیر کریو کے کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاقوامی پروازوں پر ڈیوٹیاں دینے والے عملے کے پاکستانی ہوائی اڈوں پر کرونا ٹیسٹ لازمی ہوگا۔البتہ بیرون ملک میں پاکستانی ائیر لائنز کے ائیر کریو کا ٹرمینل بلڈنگ چھوڑنے کی صورت میں کرونا لازمی ہوگا۔ ایمرجنسی لینڈنگ یا تکینکی خرابی کے باعث ائیر کریو عملے کا طیارے سے نہ اترنے کی صورت میں ٹیسٹ نہیں کیا جائیگا۔ ایئرپورٹس کی ٹرمینل بلڈنگ سے ایئر کریو اجازت کے بغیر باہر نہیں جا سکے گا۔