پیپلزپارٹی کاوزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر پارلیمان کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے متعلق پارلیمان کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا ، پی پی پی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا کہوزیراعظم کے دورے سے متعلق مختلف خبریں سامنے آ رہی ہیں،حکومت  تمام تفصیلات پارلیمان کے سامنے رکھے،بتایا جائے کہ دورے میں کشمیر کے معاملے پر بات چیت ہوئی اگر ہوئی تو کیا طے پایا ہے پاکستان کے بھارت کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں،کیا یہ حقیقت ہے بھارت کے ساتھ بیک ڈور رابطے ہیں اگر ہیں تو حقائق سے پارلیمان کو اعتماد میں لیں، موجودہ حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی کے باعث کئے سوالات اٹھ رہے ہیں،حکومت نے پارلیمان کو مفلوج بنا کر رکھ دیا ہے،پیپلزپارٹی اہم معاملات میں پارلیمان کو بائے پاس کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دے گی۔

ای پیپر دی نیشن