مسجد اقصٰی میں نہتے مسلمانوں پر حملہ شرمناک ہے، چھچھ محافظ کمیٹی

حضرو ( نمائندہ نوائے وقت )مسجد اقصٰی میں نہتے مسلمانوں پر غاصب اسرائیل کا حملہ انتہائی شرمناک اور انتہائی قابل مذمت اورناقابل برداشت حرکت ہے اور چھچھ محافظ کمیٹی اپنے نہتے مظلوم فلسطینی مسلمان بھائیوں کی جدو جہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے ان خیالات کا اظہار عید الفطر کے دن علاقہ چھچھ تحصیل حضرو کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم ’’چھچھ محافظ کمیٹی‘‘ تحصیل حضرو کے قائدین نے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت اوران پر ہونے والے مظالم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے نہتے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...