اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)قومی اسمبلی کااجلاس (آج)پیر کی سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔ صدر مملکت نے گزشتہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 17 مئی بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ۔ یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 33 واں جبکہ تیسرے پارلیمانی سال کا 11 واں اجلاس ہو گا۔ اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ فلسطین اور کشمیر کی صورتحال سمیت مختلف امورپر بحث کا امکان ہے ۔اجلاس میں فلسطینیوں کے حق میں متفقہ قرار داد بھی متوقع ہے ۔
قومی اسمبلی کااجلاس آج، فلسطینیوں کے حق میں متفقہ قرار داد متوقع
May 17, 2021