اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کا بیان صوبائی عصبیت کا عکاس ہے۔ارسا نے ان کے الزامات کو اعداد وشمار سے غلط ثابت کردیا۔ سندھ کے عوام کے حقوق غصب کوئی اور صوبہ نہیں، سندھ کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والی آپ کی پارٹی کر رہی ہے اور دہائیوں سے کر رہی ہے ۔
بلاول بھٹو کا بیان صوبائی عصبیت کا عکاس ہے:اسد عمر
May 17, 2021