کرونا :مزید76اموات،ٹرانسپورٹ بحال،بازار آج کھلیں گے،لاہور میں شرح بڑھ گئی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت  رپورٹ+ آئی این پی+ اے پی پی) کرونا وائرس سے ملک میں مزید 76 مریض انتقال کر گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق تعداد 19ہزار 543ہو گئی۔2379نئے کیسز مثبت آئے، مثبت شرح 7.82 فی صد رہی، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8لاکھ 77 ہزار130 ہو گئی،7لاکھ 88 ہزار 768 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ لاہور میں ایک بار پھر کرونا مثبت کیسز کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ کرونا مثبت کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ لاہور شہر میں 678 مثبت کیسز رپورٹ جبکہ مزید 26 افرادآئی سی یوز میں داخل کرائے گئے۔ ملتان 86، فیصل آباد 42، شیخوپورہ 34، بہاولپور 27 اور بھکر میں کرونا کے 23 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ دنیا بھر میں مصدقہ کیسز 16کروڑ 22 لاکھ 8 ہزار 37 ہو گئی۔ لاک ڈائون کی مدت مکمل ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال، بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ چل گئی جبکہ تمام مارکیٹیں، دکانیں اور دفاتر آج سے دوبارہ کھلیں گے۔ تمام مارکیٹیں اور دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ دفاتر میں معمول کے اوقات آج سے بحال ہوجائیں گے تاہم 50 فیصد عملے کے گھروں سے کام کرنے کی شرط برقرار رہے گی۔ ملک بھر کے بینکس اور مالیاتی ادارے عید الفطر کی تعطیلات کے بعد آج ( پیر) کے روز دوبارہ کھل جائیں گے۔ ایف پی سی سی آئی اور ایل سی سی آئی کے دفاتر بھی آج پیر کے روز سے کھل جائیں گے ۔  لاہور میں کرونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کے مطابق اب تک 5 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے کرونا ویکسی نیشن سنٹر ز کا دورانیہ بڑھادیا۔ پہلی شفٹ میں صبح 9  سے4 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ رات9 سے1بجے تک ویکسینیشن کی جائے گی۔ حکومت نے 30 سال سے زائد العمر افراد کی کرونا ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن شروع کر دی۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) صحت ڈاکٹر رانا صفدر نے بتایا کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کرونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا تھا کہ اگر آپ 30 سال سے زائد عمر ہیں تو اپنا شناختی کارڈ 1166 پر بھیج کر رجسٹریشن کریں۔ چین سے کرونا ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ سائنو ویک ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ کین سائنو کی ایک لاکھ 95 ہزار خوراکیں گزشتہ رات پہنچی ہیں۔ کرونا ویکسین کی 11لاکھ 95 ہزار ڈوز لائی گئیں۔ وزارت صحت کے مطابق چین سے لائی گئی ویکسین حکومت نے خریدی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...