ایرانی صدر سے را بطہ‘ اسرائیل کو مضبوط حوصلہ شکن سبق سکھانا چاہئے: اردگان

انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ترک اور ایرانی صدور نے اسرائیلی جارحیت اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترک صدر کے دفتر سے بات چیت کی تفصیلات جاری کر دیں۔ اعلامیہ کے مطابق اسرائیلی جنگی حملوں پر بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کو مضبوط اور حوصلہ شکن سبق سکھانا چاہئے۔ ترک صدر نے کہا کہ ترکی نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور مظالم پر سخت ترین ردعمل دیا۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالم اسلام کا لفظی و عملی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ناگزیر ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اب بھی امت مسلمہ کا سب سے اہم مشترکہ مسئلہ ہے۔ اسرائیلی وحشیانہ حملے روکنا اور فلسطینی عوام کا دفاع وقت کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...