ڈی ایس ریلوے کا دورہ  میرپورخاص ‘ ٹنڈوجام

May 17, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی ایس کراچی کی میرپور خاص ٹنڈوجام 50 کلومیٹر ٹریک کی ٹرالی انسپکشن۔۔ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی محمد حنیف گل نے آج میرپور خاص سے ٹندوجام تک 50 کلومیٹر ٹریک کا موٹر ٹرالی کے ذریعے معائنہ کیا۔ انہوں نے راستے میں آنے والے تمام اسٹیشن، پلوں اور عملے اور بغیر عملے والے پھاٹکوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں دفتری رکارڈ چیک کرنے کے ساتھ مختلف تنصیبات کا معائنہ بھی کیا۔  ۔موٹر ٹرالی کر ذریعے معائنہ ٹریک کی فٹنس برقرار رکھنے میں خاص کردار ادا کرتا ہے کیونکہ ٹریک کی حالت کا اندازہ موٹر ٹرالی انسپکشن میں بہترین طریقے سے لگایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ رائٹ آف وے زمین پر بھی تجاوزات اور دیگر معاملات کو جانچنے میں موٹر ٹرالی انسپکشن مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس سے قبل میرپور خاص تا ٹندو جام ڈی ایس اسپیشل پچھلے سال 20 اکتوبر کو ہوا تھا۔۔ڈی ایس کراچی نے مختلف اسٹیشن اور دیگر تنصیبات پر تعینات عملے کے ساتھ گفتگو کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔ اس موقعے پر ڈی ایس کراچی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو بہترین سہولیات دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ وہ بذریعہ ریل اپنی منزل مقصود تک ایک اچھا سفر کر سکیں۔

مزیدخبریں