اختر آباد(نامہ نگار) معروف سنئیر صحافی و کاروباری شخصیت صدر دیپالپور پریس کلب رجسٹرڈ نمائندہ نوائے وقت مہر اعزاز حیدر مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی کو جاملے مرحوم کا جسد خاکی میو ہسپتال لاہور سے جب دیپالپور ان کی رہائش گاہ پہنچا تو کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشک بار دیکھائی دی لوگ ان کی انسان دوستی اور اعلی ظرفی کے قصے بیان کرتے رہے بعد ازاں ان کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول قائد اعظم چوک دیپالپور کے سبزہ زار میں ادا کر دی گئی انھیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا دریں اثناء ان کی ناگہانی وفات پر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کا اجلاس بابائے صحافت منیر چوہدری اور ضلعی چیئرمین ایمرا اوکاڑہ نمائندہ نوائے وقت راؤ محمد سجاد قادر خاں کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صحافی برادری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ان کی موت کو شعبہ صحافت کے لیے ناقابل تلافی نقصان کرار دیا گیا جبکہ ان کے بلندی درجات و مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔