ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر)کھچی پٹھان اتحاد گروپ کے سینئر رہنما چیٔرمین مبشرخان سگو،سردارنصراللہ خان پاندہ، اعظم گنب، ا و ر فاروق گنب نے کہاکہ سابقہ ادوار میں حلقہ پی پی 235کے علاقہ جات کوترقیاتی کاموں سے محروم رکھا گیاہے ایم این اے بیریسٹر اورنگزیب کھچی اور ایم پی اے نواب علی رضا خاکوانی نے اربوں روپوں کی لاگت سے بہترین منصوبہ جات پایاتکمیل پہنچاکرخوشحالی کی نئی راہیں ہموار کردی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ لیڈران کی حقیقی کامیابی عوام کے ساتھ سچی اور بے لوث دوستی ہے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔