نہتے فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کرنیوالے نیست و نابود ہو نگے: آصف اویسی 

May 17, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عالم دین مولانا صاحبزادہ آصف اویسی نے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کرنے والے اللہ کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گے نہتے مسلمانوں پر بمباری کرنے والے نیست و نابود ہوں گے مسلم امہ ہوش کے ناخن لے اور قبلہ اول کی آزادی کے لئے فوری جہاد کا اعلان کرے چند یہودی بھی نہی قابو آتے تو مسلم ممالک کی مشترکہ فوج کس کام کی ان خیالیت کا اظہار انہوں نے گرجاکھ کی جامع مسجدحاکم بی بی مین اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں تاکہ اس وبا سے جان چھوٹ جائے انہون نے خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالی عالم اسلام کو کرونا سے نجات عطا کرے۔

مزیدخبریں