300 سے زائد افراد نے  ویکسین لگوائی : ترجمان محکمہ صحت 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) عید کی چھٹیوں کے بعد کورونا ویکسینیشن سنٹر پر ویکسینیشن کروانے والوں کا رش بڑھ گیا گزشتہ روز 300 سے زائد افراد نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی عوام کی بڑھتی ہوئی تعداد اور خواتین کے پردے کے پیش نظر انتظامیہ نے خواتین اور مرد حضرات کے لئے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹر بنا دیئے ہیں محکمہ صحت کے ترجمان محمد الیاس ڈوگر نے بتایا کہ رمضان المبارک کے بعد اب کورونا ویکسینیشن سنٹر کے اوقات کار تبدیل کر کے صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کر دیئے ہیں جبکہ جمعہ المبارک کو ویکسینیشن سنٹر بند رہا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن