فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما چودھری سلطان سرور گولڈن نے کہا ہے کہ کشمیرکے بعد اب فلسطین میں مسلمانوںکا قتل عام نے انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کی یاد تازہ کردی ہے اس ظلم وبربریت سے مسلمان ہی نہیںبلکہ پوری انسانیت کی عافیت خطرے پڑگئی ہے تیسری صلیبی جنگ مسلط کرنے سے خود امن کے دعویداروںکو بہت جلد اپنی غلطی کااحساس ہوجائیگا قبلہ اول بیت المقدس کی بے حرمتی اور پامالی کے بعد اب نہتے مسلمان ،مرد وخواتین اور بچوں گولہ باری اور میزائل داغنا موجودہ نام نہاد اور مہذب اقوام کے منہ پر طمانچہ ہے جس پر یواین او بھی اپنا کردارادا کرنے کی بجائے امریکہ کی لونڈی بن چکی ہے اسلامی ممالک کو فی الفور اسرائیلی جارحیت کیخلاف جراتمندانہ فیصلہ کرنا ہوگا ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔